سحر لودھی نے تین سال بعد فلم کے پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا

فلم ’’راستہ ‘‘ کی ناکامی نے مجھے بددل نہیں کیا ،مزید محنت اور لگن سے کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوا ‘ گفتگو

جمعہ 3 جولائی 2020 12:04

سحر لودھی نے تین سال بعد فلم کے پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2020ء) نامور اداکار و میزبان سحر لودھی نے کہا ہے کہ تین سال قبل میری ریلیز ہونے والی فلم ’’راستہ ‘‘ کی ناکامی نے مجھے بددل نہیں کیا بلکہ میں اس ناکامی کو کامیابی بدلنے میں میرے اندر مزید محنت اور لگن سے کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں سحر لودھی نے بتایا کہ میں تین سالوں سے ایک پراجیکٹ پر کام کر رہا تھا اور اب مجھے ایک اچھا اسکرپٹ مل گیا ہے جس پر پیشرفت کی جارہی ہے۔

تین سال قبل میری فلم میں اداکارہ متیرہ اور اعجاز اسلم ، ثنا ، امبر رضوی اور دیگر فنکار شامل تھے لیکن اس بار میں اس میں کسی فنکار کو شامل نہیں کر رہا بلکہ نئے فنکاروں کو لے کر پراجیکٹ بنائوں گا اور جلد عملی طور پر اس پر کام شروع کردوں گا ۔ا نہوںنے کہا کہ قوی امید ہے کہ آئندہ برس میری فلم سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔
وقت اشاعت : 03/07/2020 - 12:04:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :