لوگوں کی پرواہ کیے بغیر آگے بڑھتے رہیں، علی عباس

جمعہ 3 جولائی 2020 12:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2020ء) اداکار علی عباس نے کہا کہ لوگوں کی پرواہ کیے بغیر آگے بڑھتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑنا چاہیے کہ لوگ کیا کہتے ہیںاور آپ کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہمارے لیے اہم یہ ہونا چاہیے کہ ہم اپنے کام سے مطمئن ہیں اور ہمارا ضمیر مطمئن ہے۔ کیونکہ لوگ کبھی خوش نہیں ہوتے اس لیے خود کو پر سکون رکھیں اور آگے بڑھتے رہیں۔علی عباس ان دنوں ڈرامہ سیریل’’مہر پوش‘‘ اور’’تم ہو وجہ‘‘ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 03/07/2020 - 12:20:54