معروف ادکار احسن خان نے ننھے مداح کی خواہش پوری کر دی

ریان نے احسن خان سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی،اداکار نے بچے کو ویڈیو کال کر کے سرپرائز دے دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 3 جولائی 2020 16:25

معروف ادکار احسن خان نے ننھے مداح کی خواہش پوری کر دی
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3 جولائی 2020ء) معروف ادکار احسن خان نے ننھے مداح کی خواہش پوری کر دی۔تفصیلات کے مطابق معروف اداکار احسن خان کا شمار ان چند اداکاروں میں ہوتا ہے جو اپنے مداحوں کے ساتھ جڑے رہتے ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے انہیں اپنی سرگرمیوں سے متعلق آگاہ بھی کرتے رہتے ہیں۔احسن خان سماجی سرگرمیوں میں بھی خاصے ،متحرک رہتے ہیں اور یہی خوبی انہیں دیگر اداکاروں سے منفرد بناتی ہے۔

حال ہی میں احسن خان اس وقت خبروں کی زینت بن گئے جب انہوں نے اپنے ننھے مداخ کا دیرینہ خواب پورا کر دیا۔وبائی مرض اور لاک ڈاؤن کی صورتحال کے دوران بچے بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں کیونکہ ان کی کھیل کھود کی سرگرمیاں بھی ختم ہو گئی ہیں جب کہ سکولز بھی بند ہیں۔جس کی وجہ سے بچوں میں تناؤ اور مایوسی پھیل رہی ہے۔

(جاری ہے)

لیکن ایسے میں اگر کسی بچے کی اپنے پسندیدہ اداکار سے بات ہو جائے تو یقینا یہ اس کے کے لیے خوش کی بات ہو گی۔

احسن خان چلڈرن پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے سفیر کے طور پر بھی کام کر رہے ہیں۔اور وہ ہمیشہ بچوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتے ہیں۔حال ہی میں ایک ماں نے اپنے بیٹے ریان سے متعلق ایک ویڈیو ٹویٹ کی ہے ،جس میں وہ کہتا ہے کہ وہ احسن خان اور ان کے شو کو بہت پسند کرتا ہے اور کورونا وائرس کی وجہ سے وہ اپنے پسندیدہ سپر اسٹار سے نہیں مل سکتا ہے۔

تاہم احسن خان نے اپنے ننھے مداخ تک رسائی حاصل کی اور بعدازاں ان سے ویڈیو پر گفتگو کی۔دونوں کے درمیان نہایت خوشگوار باتیں ہوئیں،اس دوران بچے کی خوشی قابل دید تھی۔بچے نے احسن خان کو اپنے پینٹنگز اور سرٹیفیکیٹس بھی دکھائے۔ننھے مداح نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ آج وہ ویڈیو کال پر بات کر رہے ہیں لیکن وہ ان سے ملاقات کر کے بہت خوش ہوں گے۔

جس پر احسن خان نے بچے کو لاک ڈاؤن ختم ہونے پر ملاقات کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ننھے مداح اور ان کی والدہ نے وقت دینے پر احسن خان کا شکریہ ادا کیا۔دونوں کے درمیان ہونے والی گفتگو آپ بھی ملاحظہ کریں: واضح رہے احسن خان فلم ،ٹی وی ڈرامہ سیریلز، انگلش تھیٹر ایوارڈز شوز میں ڈانس پرفارمنگ کے ساتھ لائیو ٹرانسمیشن میں میزبانی کے فرائض دے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ احسن خان سماجی سرگرمیوں میں بھی خاصے ،متحرک رہتے ہیں ۔احسن خان بچوں کے حقوق کے لیے بھی کام کر رہے ہیں،
وقت اشاعت : 03/07/2020 - 16:25:01

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :