ڈیرہ شہر اور گرد و نواح میں خودساختہ مہنگائی عروج پر، منافع خوروں نے من مانی قیمتیں مقرر کرلیں

جمعہ 3 جولائی 2020 23:59

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2020ء) ڈیرہ شہر اور گرد و نواح میں خودساختہ مہنگائی عروج پر، منافع خوروں نے من مرضی کی قیمتیں مقرر کرلیں،شہریوں کو مہنگائی کی سونامی کاسامنا،شہر اور گرد و نواح میں خودساختہ مہنگائی عروج پر، منافع خوروں نے من مرضی کی قیمتیں مقرر کرلیں، انتظامیہ کی غفلت سے شہریوں کو مہنگائی کی سونامی کاسامناہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی چشم پوشی کے باعث ناجائز منافع خوروں نے کمر کس لی ہے اور اشیاء خورد و نوش کی خودساختہ قیمتیں مقرر کرکے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹی اپنی جاری کردہ پرائس لسٹ پر عملدرآمد کروانے میں بری طرح ناکام ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ خود ساختہ مہنگائی لگتا ہے جیسے ملک بھر کی مہنگائی نے ڈیرہ کا رخ کرلیا، شہریوں نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ حکام نوٹس لیکر خودساختہ مہنگائی جیسے لوٹ مار کے بازار کو بند کریں۔
وقت اشاعت : 03/07/2020 - 23:59:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :