کرونا پر لوگوں کی غیر ذمہ داری خطرناک ہے،ارزی

حکومتی آگاہی کے باوجود لوگ اس وباء سے بچ نہیں پا رہے جس سے وہ اس کا شکار بن رہے ہیں، ماڈل

ہفتہ 4 جولائی 2020 14:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2020ء) معروف ماڈل و شی میل اداکارہ ارزی نے ایک ملاقات کے دوران کرونا وبا کی بڑھتی ہوئی چیرہ دستیوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہاکہ لوگ بہت غیر ذمہ دار ہیں وہ اس وباء کو سیریس نہیں لے رہے جس وجہ سے اس کا آسان شکار بن رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں ارزی نے کہاکہ حکومتی آگاہی مہم اور میڈیا پر اس وباء س بچائو کے طریقے اور احتیاطی تدابیر سب بیکار جاتی نظر آرہی ہیں کیونکہ پاکستانی عوام اس سے لاپرواہ نظر آرہی ہے جس وجہ سے وہ اس وباء سے بچنے کی بجائے اس کا شکار بن رہے ہیں۔

ارزی نے مذید کہاکہ اگر یہی صورتحال رہی تو نہ ہی یہ وباء ختم ہوگی اور نہ ہی لاک ڈائون اور ہم بہت زیادہ انسانی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے اس لیئے عوام کو چاہئے کہ وہ اس وباء کو واقعی ہی سیریس لیں اور حکومت کی طرف سے وضع کردہ احتیاطی تدابیر کو اپنائیں اور اس وباء کے خاتمے میں حکومت کے معاون بنیں۔
وقت اشاعت : 04/07/2020 - 14:14:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :