سینئر بیوٹیشن رابعہ اویس بھی دلبرداشتہ ہو گئیں

ہفتہ 4 جولائی 2020 19:18

مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2020ء) سینئر بیوٹیشن رابعہ اویس بھی دلبرداشتہ ہو گئیں۔ ایک ملاقات میں انہو ں نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں فوج کے ہاتھوں 60 سالہ شخص کی شہادت پر شدید مذمت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

رابعہ اویس نے مزید بتایا کہ ہم کب تک اس ظلم پر خاموش رہیں گے واضح رہے گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں ایک اور انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ظالم بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کے دوران ایک 60 سالہ شخص کو گولیاں مار کر شہید کردیا اور شہید ہونے والے شخص کا 3 سالہ نواسہ نانا کی لاش پر بیٹھ کر روتا رہا لیکن اسے دلاسہ دینے والا کوئی نہیں تھا۔

رابعہ اویس کا کہنا تھا کہ اس اندوہناک اور انسانیت سوز واقعہ پر عالمی عدالت کو بھی ہوش میں آنا چاہیئے اور اس کا نوٹس لیتے ہوئے بھارت کو سرزنش کرنے کے ساتھ ساتھ اس کا سوشل بائیکاٹ بھی کیا جانا چاہیئے تاکہ دوبارہ اسے ایسی ہمت نہ ہو۔
وقت اشاعت : 04/07/2020 - 19:18:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :