کووڈ 19 نے ہمیں فطرت کے قریب کردیا ہے : ریما خان

ہفتہ جولائی 21:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2020ء) اداکارہ ریما خان نے کہا ہے کہ قدرتی خوبصورتی کو جھٹلایا نہیںجا سکتا۔ انہوں نے چند پھول ہتھیلی پر رکھے بنائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سبحان اللہ فطرت واقعی خوبصورت ہے۔

(جاری ہے)

انہون نے کہا کہ اس کویڈ 19نے ہمیں فطرت کے قریب کیا ہے اس سے قبل ہم اپنی زندگی کی دوڑ میں اتنے آگے نکل گئے تھے کہ ہمارے پاس ان چیزوں پر غور کرنے کا وقت نہیں ہوتا تھا، لیکن اب جب ہم ان چیزوں پر گور کر رہے ہیں تو ہمیں اندازہ ہوا ہے کہ اصل خوبصورتی تونیچر میں ہے باقی سب تو بناوٹ ہے۔

وقت اشاعت : 04/07/2020 - 21:16:54

Your Thoughts and Comments