شاہ رخ خان کا سروج خان کی وفات پر اظہار افسوس، خراج عقیدت پیش کیا

ہفتہ 4 جولائی 2020 21:16

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2020ء) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے کوریوگرافر سروج خان کی موت پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔شاہ رخ خان نے سروج خان کے ساتھ فلم بازی گر میں کام کیا تھا۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں سروج خان ان کی پہلی جینوئن استاد تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مجھے گھنٹوں یہ سکھایا تھا کہ فلموں میں ڈانسنگ کے لیے ’ڈپ‘ کس طرح کرتے ہیں۔

بالی ووڈ اداکار نے مزید کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں انہیں بہت محبت کرنے والی، خیال رکھنے والی اور متاثر کن شخصیت کی مالک پایا تھا۔سروج خان کی موت پر بالی ووڈ کے سلیبریٹیز اکشے کمار، مادھوری ڈکشٹ، امیتابھ بچن، ٹائیگر شیروف، شلپا شیٹھی، ورون دھاون، انوشکا شرما اور ان کے پرستاروں نے سوشل میڈیا ہینڈلز پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔
وقت اشاعت : 04/07/2020 - 21:16:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :