مقبوضہ کشمیر میں بربریت، اداکارہ دیا مرزا بی جے پی رہنماء پر برہم

ہفتہ جولائی 21:16

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2020ء) بالی ووڈ کی سابق اداکارہ دیا مرزا نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فورس کی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے بھارت میں برسرِ اقتدار پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما کو کھری کھری سنا دیں۔بی جے پی رہنما کا اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ انہیں اپنی فورسز سے ہمدردی ہے، تمام بھارتیوں سے ہمدردی ہے قطع نظر اس کے کہ وہ کس مذہب سے تعلق رکھتے ہیں۔

انہوں نے دیا مرزا کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اٴْن کے ایک بڑے پرستار ہیں، انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوگی کہ وہ پاکستان کے اقدامات کی مذمت کریں نا کہ مقبوضہ وادی کے مظلوم عوام سے ہمدردی دکھائیں۔بی جے پی رہنما کے اس ٹوئٹ کے جواب میں اداکارہ نے کشمیر کی موجودہ صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے لکھا کہ ہمدردی کسی خاص لوگوں کیلئے مختص نہیں، یا تو ہم کسی سے ہمدردی کرتے ہیں یا نہیں کرتے، ان دونوں باتوں کے سوا کچھ نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

دیا مرزا نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولہ میں ماڈل ٹائون کے علاقے سوپور میں پیش آنے والے واقعے جس میں 3سالہ ننھے بچے عیاد کے سامنے اٴْس کے نانا کو گولیاں مار دی گئیں تھیں، کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ کوئی بھی بچہ اس دٴْکھ اور بربریت کو نہیں سہہ سکتا۔انہوں نے بی جے پی رہنما کو سیاست ترک کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ آپ ان معاملات میں سیاست ترک کردیں تو پھر ہی میرا تعاون اور حمایت حاصل کرسکیں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 04/07/2020 - 21:16:54

Your Thoughts and Comments