عاطف اسلم سے مداح کا انوکھا اظہار محبت

اتوار 5 جولائی 2020 13:00

اسلام آباد ۔ 05جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2020ء) معروف گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ مداحوں کی محبت کے انداز بھی انوکھے ہوتے ہیں جن کو انسان کچھ بھی نہیں کہہ سکتا ۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے عاطف اسلم نے بتایا کہ ایک شو میں کسی مداح نے ان کے ساتھ تصویر بنانا چاہی تو انہوں نے بہت زیادہ رش کے باعث انکار کرتے ہوئے مداح کو یاد دلایا کہ اس نے 2 سے 3 دن پہلے ان کے ساتھ سیلفی لی تھی لیکن وہ راضی نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جب شو کے اختتام پر وہ اپنی گاڑی کا پاس پہنچے تو گاڑی میں بہت سارے سکریچ کے ساتھ لکھا ہوا تھا کہ میں تم سے محبت کرتا ہوں۔

وقت اشاعت : 05/07/2020 - 13:00:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :