دانش تیمور نے عائزہ خان کا اصلی نام ظاہر کر دیا

اتوار 5 جولائی 2020 13:00

دانش تیمور نے عائزہ خان کا اصلی نام ظاہر کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2020ء) معروف اداکاردانش تیمور نے اپنی بیوی عائزہ خان کا اصلی نام ظاہر کر دیا۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حال ہی میں ماریہ واسطی کے ساتھ ایک گیم شو میں دانش تیمور نے اپنی اہلیہ عائزہ کا اصل نام ظاہر کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ماضی سے ایک کہانی بیان کرتے ہوئے دانش تیمور نے بتایا کہ یہ کوئی دس سال پہلے کی بات ہے کہ میں نے عائزہ سے ملاقات کی اور پھر اس سے شادی کرلی۔انہوں نے عائزہ کے حوالے سے بتایا کہ ان کا اصل نام کنزہ ہے ۔واضع رہے کہ شوبز کی اس جوڑی کو فی الحال ڈرامہ سیریل مہرپوش میں دیکھا جاسکتا ہے جہاں لوگ انہیں بہت زیادہ پسند کر رہے ہیں ۔

وقت اشاعت : 05/07/2020 - 13:00:08

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :