ہمایہ ملک نے مداحوں سے اپنے مشکل وقت کا اظہارکردیا

اتوار 5 جولائی 2020 13:00

اسلام آباد ۔ 05جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2020ء) معروف ماڈل واداکارہ ہمایہ ملک نے شائقین سے اپنے مشکل وقت کا اظہارکردیا۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ دنوں ایک براہ راست سیشن میں بات کرتے ہوئے باصلاحیت اداکارہ نے بتایا کہ ہم نے ایسے دن دیکھے ہیں جب ہمارے پاس کھانے کو کچھ نہیں ہوا کرتاتھا اور مجھے وہ دن بھی یاد ہے جب مجھے لکس سٹائل ایوارڈ ملا تھا اور ایوارڈ شو تک جانے کے لیے مجھے 3 بسیں تبدیل کرنی پڑیں ۔واضع رہے کہ ہمایہ ملک کئی مشہور فیشن ڈیزائنرز کے لئے ریمپ پر واک کرچکی ہیں۔اس کے علاوہ متعدد پاکستانی فلموں میں بھی کام کر چکی ہیں جن میں آرتھ 2 ، دیکھ مگر پیار سے اور عشق خداشامل ہیں اور ان کی آنے والی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ ہے۔

وقت اشاعت : 05/07/2020 - 13:00:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :