فرحان سعید نے مولانا طارق جمیل کو خراج تحسین پیش کردیا

پیر 6 جولائی 2020 09:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2020ء) اداکار فرحان سعید نے کہا کہ مولانا طارق جمیل نے ان کی زندگی میں بہت اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب وہ یونیورسٹی میں تھے تو ان کے دوست مولانا طارق جمیل کے بیانات کی بہت تعریف کیا کرتے تھے لیکن جب انہوں نے ذاتی طور پر مولانا صاحب کا خطبہ سنا تو احساس ہوا کہ اسلام سادگی سے جڑا ہوا ہے ۔

گلوکار نے مولانا طارق جمیل کو خراج تحسین پیش کرنے اور لِیونگ لیجنڈ کا لقب دیتے ہوئے لکھا کہ مولانا صاحب کبھی براہِ راست ٹی وی پر ظاہر نہیں ہوئے اور اٴْنہوں نے ہمیشہ سب کا احترام کیا اور اپنے نیک اخلاق سے لوگوں کے دل جیتے اور پھر اپنے فالوورز کے کہنے پر اٴْنہوں نے ٹی وی پر اپنے بیانات دینا شروع کیے۔
وقت اشاعت : 06/07/2020 - 09:15:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :