جسٹس یحییٰ آفریدی نے میشا شفیع ہراسگی کیس سننے سے معذرت کرلی

پیر 6 جولائی 2020 19:28

جسٹس یحییٰ آفریدی نے میشا شفیع ہراسگی کیس سننے سے معذرت کرلی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2020ء) گلوکارہ میشا شفیع ہراسگی کیس سننے والا سپریم کورٹ کا 2 رکنی بنچ ٹوٹ گیا،سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحییٰ آفریدی نے میشا شفیع ہراسگی کیس سننے سے معذرت کر لی ہے ،لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف میشا شفیع کی اپیل غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی تاہم ساتھی جج یحییٰ آفریدی نے کیس سننے سے معذرت کرتے ہوئے اٹھ گئے ۔ میشا شفیع نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔۔۔۔توصیف

وقت اشاعت : 06/07/2020 - 19:28:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :