مائی بھاگی کو دنیا سے رخصت ہوئے 34 برس بیت گئے،سریلی آواز کی بدولت مداح آج بھی انہیں یاد کرتے ہیں

منگل 7 جولائی 2020 14:10

مائی بھاگی کو دنیا سے رخصت ہوئے 34 برس بیت گئے،سریلی آواز کی بدولت مداح آج بھی انہیں یاد کرتے ہیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2020ء) تھر کی کوئل کہلانے والی معروف گلوکارہ مائی بھاگی کو دنیا سے رخصت ہوئے 34 برس بیت گئے ، ان کی سریلی آواز کی بدولت مداح آج بھی انہیں یاد کرتے ہیں۔مائی بھاگی1920میں ضلع تھرپارکرکے غریب گھرانے میں پیداہوئیں ، مائی بھاگی کا تعلق میگواڑ برادری سے تھا ، مائی بھاگی کم عمری سے ہی اپنے والدین کے ساتھ آواز سے آواز ملائی۔

(جاری ہے)

سال 1968 میں ریڈیو پاکستان پر اپنی آواز کا جادوجگایا ،جس نے ان کی آوازسنی سنتاہی رہ گیا۔ اس کے بعد ان کی شہرت پاکستان سمیت دنیا بھر میں پھیل گئی۔ان کے بے شمارگانوں نے شہرت حاصل کی تاہم کھڑی نیم کے نیچے تو زبان زدعام ہوگیا ، مائی بھاگی کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں1981 کو صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔تھرسے اٹھنے والی مائی بھاگی 7 جولائی 1986کو انتقال کرگئیں ، تاہم اپنی آواز کی بدولت وہ آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔
وقت اشاعت : 07/07/2020 - 14:10:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :