وقت نہ دینے پر’’ضدی رانا ‘‘ سے دیا جٹ آئوٹ،صائمہ خان2 ان

منگل 7 جولائی 2020 20:38

وقت نہ دینے پر’’ضدی رانا ‘‘ سے دیا جٹ آئوٹ،صائمہ خان2 ان
مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2020ء) ایڈوانس لے کر وقت نہ دینے پر اداکارہ دیا جٹ’’ضدی رانا‘‘ سے آئوٹ،صائمہ خان2 ان،تفصیلات کے مطابق ہدائتکار باسوچوہدری نے اداکارہ دیا جٹ کو اداکار ظہیر عباس کے مدمقابلاپنی نئی فلم’’ضدی رانا‘‘ میں کاسٹ کیا تھا جس کا انہوں نے دیا جٹ کو ایڈوانس معاوضہ بھی دیا تھا مگر دیا جٹ شوٹنگ کے لیئے وقت نہیں دے پارہی تھی جس وجہ سے شوٹنگز کا شیڈول اپ سیٹ ہو رہاتھا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز دیا جٹ کو فلم سے آئوٹ کرکے اداکارہ صائمہ خان2 کو رانا ظہیر عباس کے مد مقابل ہیروئین کاسٹ کر لیا گیا۔ایک ملاقات کے دوران باسو چوہدری نے بتایاکہ ان کی نئی فلم’’ضدی رانا‘‘ شوٹنگز نہ ہونے کی وجہ سے تعطل کا شکار ہو رہی تھی جس کی وجہ دیا جٹ کا ٹائم نہ دینا تھا اس لیئے انہوں نے دیا جٹ کی جگہ صائمہ خان2 کو کاسٹ کر لیا ہے اب انشاء اللہ بہت جلد شوٹنگز کا آغاز کردیا جائیگا کیونکہ صائمہ خان 2 وقت کی پابندی کریں گی اور شوٹنگز شیڈول پر باقاعدگی سے عمل بھی کرینگی۔
وقت اشاعت : 07/07/2020 - 20:38:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :