دوبھائی دو اداکار،ہادی خان اور سمیع خان نے کراچی کی ڈرامہ انڈسٹری پر قبضہ جمالیا

منگل 7 جولائی 2020 20:38

مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2020ء) دوبھائی دواداکار،ہادی خا ں اور سمیع خان نے کراچی کی ڈرامہ انڈسٹری پر قبضہ جمالیا،تفصیلات کے مطابق ان دنوں کراچی میں تیار ہونے والے متعدد سوپ سیریلز میں دواداکار بھائی ہادی خان اور سمیع خان چھائے ہوئے نظر آرہے ہیں ان دونوں بھائیوں نے کم وقت میں ڈرامہ ناظرین کے دلوں میں اپنی جگہ بنالی ہے ڈرامہ ناظرین کی ریٹنگ اور ان دونوں بھائیوں کو بے حد پسندکرنے کی وجہ سے ڈرامہ پروڈیوسرز ان کو اپنے ڈراموں میں کاسٹ کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ہادی خان اور سمیع خان کا کہنا ہے کہ وہ کراچی میں اپنا فن دکھانے آئے اور اپنا سکہ جما لیا اس وقت کراچی کی مختلف پرائیویٹ پروڈکشن کے تحت بننے والی ڈرامہ سیریلیزمیں کام کررہے ہیں۔سمیع خان ’’چھوٹو کا ڈبہ‘‘ سے اپنی پہچان بنانے میں کامیاب ہوئے اور متعدد ڈرامہ سیریلیز ان کی جھولی میں آن گریں جبکہ ہادی خان بھی اپنی بیساختہ اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو چکے ہیں ان دونوں بھائیوں کے لیئے کراچی ڈرامہ انڈسٹری کے اداکاروں نے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اتنی چھوٹی عمروں میں اداکاری کا لوہا منوانا بہت بڑی بات ہے مستقبل میں یہ دونوں ایک اچھے اداکاروں کے طور پہ جانے جائینگے۔
وقت اشاعت : 07/07/2020 - 20:38:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :