ساری فنی زندگی میں صرف عزت کمائی ہے، رمشا خان

منگل 7 جولائی 2020 21:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2020ء) اداکارہ و ماڈل رمشا خان نے کہا ہے کہ میں نے اپنی ساری فنی زندگی میں صرف عزت کمائی ہے اور مجھے اس پر فخر ہے‘ بعض اداکاراؤں نے بھارت میں جس طرح کا کام کیا ہماری ثقافت اس کی اجازت نہیں دیتی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ شوبز میرا اوڑھنا بچھونا ہے اور اس شعبے سے جنون کی حد تک لگاؤ ہے۔

(جاری ہے)

کوئی شوبز کو برا کہے میں اسے ہرگز برداشت نہیں کرتی اور اسے کھری کھری سنانے سے بھی گریز نہیں کرتی۔بلکہ ہم لوگ زیادہ حساس ہوتے ہیں، لوگوں کی خوشیوں کیلئے بعض اوقات دکھ ہونے کے باوجود اپنے چہروں پرمسکراہٹ رکھتے ہیں۔میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے میں ان دنوں اپنی گھریلو مصروفیات کی وجہ سے کچھ عرصہ کے لئے شوبز سے دور ہوں۔
وقت اشاعت : 07/07/2020 - 21:48:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :