خوشامدی لوگوں سے دو ر رہنے کی کوشش کرتی ہوں، نادیہ علی

منگل 7 جولائی 2020 21:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2020ء) اداکارہ و پرفارمر نادیہ علی نے کہا ہے کہ خوشامدی لوگوں سے دور رہتی ہوں‘زندگی میں کامیابیوں کی وجہ سے اپنے کام سے ایمانداری ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انسان کا جو مقدر ہے وہی اس کو ملتا ہے‘میں مسلسل محنت سے کامیابیاں حاصل کر رہی ہوں میرے نزدیک کوئی نمبرون یا نمبر دو نہیں ہوتا ہر فنکار پر مقبولیت کا ایک دور آتا ہے جب وہ لوگوں میں مقبول ہو جاتا ہے مگر اس کا مقصد یہ نہیں کی کوئی نمبر ون بن جاتا ہے۔

فن کی دنیا میں ویسے بھی نمبر ون یا نمبر دو کسی ڈکشنری میں نہیں لکھا۔نادیہ علی نے کہا ہے کہ اداکاری، رقص، اداکاری اورگائیکی میں ہمارے پاس باصلاحیت افراد کی کمی نہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت پوری دنیا کے ساتھ مشترکہ فلم سازی کو فروغ دینا ہوگا۔
وقت اشاعت : 07/07/2020 - 21:48:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :