دی ڈونکی کنگ کا انگریزی ورژن یو ایس اے اور یوکے میں ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز

منگل 7 جولائی 2020 21:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2020ء) دی ڈونکی کنگ' کا اب امریکہ اور برطانیہ میں بھی راج ہوگاجہاں پاکستان کی مقبول ترین انیمیٹڈ فیچر فلم انگریزی زبان میں ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز کردی گئی ہے۔پاکستان میں 2018میں ریلیز ہونے والی دی ڈونکی کنگ شہرت کے آسمان کا ایسا سورج بن گئی ہے جس کی روشنی کبھی کم نہ ہوگی۔

(جاری ہے)

ملکی باکس آفس پر 25کروڑ روپے سے زیادہ کا ریکارڈ قائم کرنے والی یہ فلم 10ملکوں میں ریلیز ہوچکی ہے جن میں اسپین، کوریا، ترکی، رشیا اور یوکرین شامل ہیں۔

حال ہی میں پاکستان میں اس کا ٹیلیویڑن پریمئر ہوا جس نے ویورشپ کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے اور یہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ٹی وی پریمیئر بن گئی۔ اب اسے انگریزی زبان میں ڈب کردیا گیا ہے اور یہ یوایس اے اور یوکے میں طلب کرنے پر خصوصی طور پر ایمیزون پرائم ویڈیو پر حاصل کی جاسکتی ہے۔
وقت اشاعت : 07/07/2020 - 21:48:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :