کتاب سے اچھا ساتھی کوئی نہیں،شائستہ لودھی

بدھ 8 جولائی 2020 09:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2020ء) اداکارہ شائستہ لودھی نے کتابیں پڑھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کتابیں خریدنا اور پڑھنا دو الگ الگ چیزیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کتاب سے اچھا ساتھی کوئی نہیں اس لیے جس نے کتاب سے دوستی کر لی وہ کبھی اکیلا نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کتاب سے دوستی کر لی جائے تو معاشرے میں بہت سی برائیاں خود بخود ختم ہو جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کو کتابیں خریدنے کا شوق ہوتا ہے لیکن اگر اس کے ساتھ کتابیں پڑھنے کی بھی عادت ڈال لی جائے تو بہت بہتر ہو جائے گا۔

وقت اشاعت : 08/07/2020 - 09:10:08