گلوکارہ دعا ملک کا اپنا کلام مداحوں کے ساتھ شیئر

بدھ 8 جولائی 2020 10:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2020ء) گلوکارہ دعا ملک نے اپنا خوبصورت کلام مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔دعا نے اپنے کلام میںاللہ پاک کی نعمتوں کا بڑے خوبصورت انداز میںشکر ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے کلام میں اللہ تعالی سے مخاطب ہوتے ہوئے کچھ یوںکہا کہ ’’وہ جس نے بڑھا میرا مان رکھا، وہ جس نے میرے دکھوں کا حساب رکھا، وہ جس نے حساب میں اپنے محنت کو میری ناپ رکھا،وہ جس نے میری محبت کاپاس رکھا، وہ جس سے بات کرنے کو دل چاہا تو ساتھ میرے قرآن رکھا، وہ جس کو بات سننانا چاہی تو سجدے کو میرے پاک رکھا، جو میں گھبرائی زمانے کی تہمتوں سے، میرے اللہ نے خود کو میرا گواہ رکھا، میں کیوں بتائوں مشکلیں اپنی، جو اس ذات نے میرے سر پر ہاتھ رکھا‘‘۔

وقت اشاعت : 08/07/2020 - 10:50:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :