مایا علی کا والدہ کی سالگرہ پر محبت بھرا جذباتی پیغام جاری

بدھ 8 جولائی 2020 17:01

مایا علی کا والدہ کی سالگرہ پر محبت بھرا جذباتی پیغام جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2020ء) اداکارہ مایا علی نے والدہ کی سالگرہ پر محبت بھرا جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس بولنے کو بہت کچھ ہے لیکن جب ان کی والدہ سامنے آتی ہیں تو ان کی تعریف کے لیے ان کے پاس الفاظ کم پڑ جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ ان کے لیے سپر ویمن ہیں،جب بھی وہ کمزور پڑتی ہیں ان کی والدہ ان کے ساتھ ہوتی ہیں اور ان کی ہمت بڑھاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد کی وفات کے بعد ان کی والدہ نے ان کو والدہ کے ساتھ ساتھ والد بن کر بھی پالا اور سنبھالا ۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنی والدہ سے بہت محبت کرتی ہیں۔

وقت اشاعت : 08/07/2020 - 17:01:10

Rlated Stars :