اداکارہ ہیلی بیری کا سوشل میڈیا پر بے حد تنقید کے بعد نئی فلم میں مخنس کا کردار ادا کرنے سے انکار

بدھ 8 جولائی 2020 17:03

اداکارہ ہیلی بیری کا سوشل میڈیا پر بے حد تنقید کے بعد نئی فلم میں مخنس کا کردار ادا کرنے سے انکار
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2020ء) آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ ہیلی بیری نے سوشل میڈیا پر بے حد تنقید کے بعد نئی فلم میں مخنس کا کردار ادا کرنے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

اداکارہ ہیلی بیری نے اپنے آن لائن لائیو انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ نئی فلم میں مخنس مرد کا کردار ادا کر سکتی ہیں،ایک ایسی عورت جو مرد بن جاتی ہے،مذکورہ ریمارکس کے بعد ہیلی کو سوشل میڈیا پر زبردست تنقید کا سامنا کرنا اور انہیں باور کرایا گیا کہ جس کردار کی اصل بارے ان کا علم محدود ہے وہ اسے کیوں ور کیسے ادا کر سکیں گی۔

ہیلی نے اپنے ٹویٹ میں اس کردار سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسجنڈر کمیونٹی اپنی کہانیاں خود بیان کرنے کا حق رکھتی ہیں وہ ان کی نمائندگی کے قابل نہیں ہیں،وہ اپنی غلطی کو تسلیم کرتی ہیں انہوں نے اس تنقید سے بہت کچھ سیکھا اور سمجھا ۔انہوں نے کہا کہ یہ کردار کسی مخنس اداکار کو ہی دیا جائے تو اچھا رہے گا۔
وقت اشاعت : 08/07/2020 - 17:03:55

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :