منور ظریف فلم انڈسٹری میں کامیڈی کے حقیقی موجد ہیں‘ حسن مراد

اصل فنکار وہی ہوتا ہے جسے مدتوں یاد رکھا جائے ،آج بھی منور ظریف کاسوچ کر چہروں پر خود بخود ہنسی بکھر جاتی ہے

جمعرات 9 جولائی 2020 11:34

منور ظریف فلم انڈسٹری میں کامیڈی کے حقیقی موجد ہیں‘ حسن مراد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2020ء) سینئر اداکار حسن مراد نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں اگر حقیقی معنوں میں کامیڈی کا کوئی موجد ہے تو وہ لیجنڈ اداکار منور ظریف ہیں، فلموں میں منور ظریف جیسی کامیڈی اداکاری کسی نے نہیں کی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ منور ظریف کی اداکاری میںبے ساختہ پن تھا اور اور یہ صرف انہی خاصہ تھا اور اس کے بعد میں نے اس طرح کی کامیڈی کسی اورداکار میں نہیںدیکھی ۔ اس کے علاوہ اداکار لہری نے بڑا متاثر کیا ہے وہ بھی منور ظریف کی طرح فی البدی کامیڈی کیا کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اصل فنکار وہی ہوتا ہے جسے لوگ مدتوں یاد رکھیں اور منور ظریف کی فن اداکاری کاسوچ کر لوگوں کے چہروں پر خود بخود ہنسی بکھر جاتی ہے ۔

وقت اشاعت : 09/07/2020 - 11:34:48

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :