کیوں ہم خود کو سدھارنے کی بجائے ہمیشہ غلط سوچتے ہیں‘رابی پیرزادہ

ٹی وی چینل اورسوشل میڈیا پاکستان کی ثقافت اور آرٹ کوپروموٹ نہیں کرتے

جمعہ 10 جولائی 2020 11:56

کیوں ہم خود کو سدھارنے کی بجائے ہمیشہ غلط سوچتے ہیں‘رابی پیرزادہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2020ء) شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ پاکستان میرا دل اور جان ہے اور اس میں بسنے والے تمام لوگ میرے اپنے ہیں، ہمارے ٹی وی چینل اورسوشل میڈیا پاکستان کی ثقافت اور آرٹ کواس طرح پروموٹ نہیں کرتے جس کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ میری ایک پوسٹ کے کچھ لمحات بعد میں نے تردید کرکے اچھا لکھا، کیا کسی نے اس کے بارے میں بات کی، کیا وہ میری اس اچھی بات کو شیئر کریں گی سب کو عدنان سمیع کے کہنے پر یاد آیا کہ رابی اچھی پینٹنگ کرتی ہے،کیوں ہم خود کو سدھارنے کے بجائے ہمیشہ غلط سوچتے ہیں، جب ہم سب پاکستان سے پیار کرتے ہیں تو اچھی باتیں کیوں نہیں کرتے۔

وقت اشاعت : 10/07/2020 - 11:56:42

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :