شوبز میں آنے کے لیے بڑی بہن نے بہت ساتھ دیا، اقراء عزیز

جمعہ 10 جولائی 2020 19:58

شوبز میں آنے کے لیے بڑی بہن نے بہت ساتھ دیا، اقراء عزیز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2020ء) اداکارہ اقرائ عزیز نے کہا کہ شوبز میں آنے کے لیے بڑی بہن نے بہت ساتھ دیا۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہیں بچپن سے ہی اداکاری کرنے کا شوق تھا اور جب انہوں نے اپنی والدہ سے اس بارے بات کی تو انہوں نے کہا کہ آپ ابھی بہت چھوٹی ہو اور ابھی اپنی پڑھائی پر توجہ دو جس کے بعد انہوں نے اپنی بڑی بہن سے اس بارے بات کی جنہوں نے ان کا بہت ساتھ دیا، امی سے بھی اجازت دلوائی جس کے بعد وہ اس انڈسٹری میں آگئیں۔

(جاری ہے)

اقرائ عزیز ان دنوں ڈرامہ سیریل’’جھوٹی‘‘ میں دکھائی ے رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 10/07/2020 - 19:58:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :