انسٹاگرام نے بیلا حدید کی فلسطین سے متعلق پوسٹ ہٹانے پر معذرت کرلی

جمعہ 10 جولائی 2020 20:30

انسٹاگرام نے بیلا حدید کی فلسطین سے متعلق پوسٹ ہٹانے پر معذرت کرلی
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2020ء) فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے ان کی والد سے متعلق کی گئی ایک پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔تفصیلات کے مطابق سپر ماڈل نے اپنی اسٹوری میں انسٹاگرام کی جانب سے پوسٹ ہٹائے جانے کے بعد بھیجے گئے پیغام کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے سوشل شیئرنگ ایپ کے اقدام پر برہمی کا اظہار کیا۔

فیشن میگزین کے مطابق انسٹاگرام نے بیلا حدید کی جانب سے اسٹوری پر شیئر کیے گئے والد کے پرانے پاسپورٹ کی پوسٹ کو ہٹادیا تھا۔ماڈل کی جانب سے والد کے شیئر کیے گئے پاسپورٹ میں ان کے والد محمد حدید کی جائے پیدائش پر واضح طور پر فلسطین لکھا ہوا تھا۔اور ماڈل نے دعویٰ کیا کہ انسٹاگرام نے دراصل ان کے والد کے پاسپورٹ کی پوسٹ کو اسی لیے ہٹایا کیوں کہ اس میں ان کے والد کی جائے پیدائش فلسطین لکھی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

ماڈل نے تین دن قبل والد کے پاسپورٹ کی تصویر شیئر کی تھی، جس میں فلسطین واضح لکھا ہوا تھاظاسکرین شاٹانسٹاگرام کی جانب سے والد کے پاسپورٹ کی پوسٹ ہٹائے جانے کے بعد ماڈل نے سوشل شیئرنگ ایپ سے سوال کیا کہ ان کی ہٹائی گئی پوسٹ میں کسی کو دھمکانے، ڈرانے یا کسی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے سے متعلق مواد تھا انہوں نے اپنی اسٹوری میں انسٹاگرام کی جانب سے بھیجے گئے کمیونٹی رولز کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن کی جانب سے ہدایات تھیں کہ نفرت انگیز گفتگو، کسی کو دھمکانے یا ڈرامے سمیت کسی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے یا عریانیت پر مبنی پوسٹ کو شائع کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
وقت اشاعت : 10/07/2020 - 20:30:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :