صنفی مساوات کے فروغ کیلئے اداکارہ پریانکا چوپڑا کا بااثر، مشہور خواتین رہنمائوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا فیصلہ

جمعہ 10 جولائی 2020 20:45

صنفی مساوات کے فروغ کیلئے اداکارہ پریانکا چوپڑا کا بااثر، مشہور خواتین رہنمائوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا فیصلہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2020ء) صنفی مساوات کے فروغ کیلئے بالی ووڈ اسٹار اور امریکی ادکار، گلوگار و گیت نگار نک جونس کی اہلیہ پریانکا چوپڑا کئی بااثر اور مشہور خواتین رہنمائوں کے ساتھ مل کر کام کریں گی اس حوالے سے 38سالہ پریانکا چوپڑا، ورچوئل گرل اپ لیڈر سمٹ کا حصہ بنیں گی۔ اس سمٹ میں سابق امریکی خاتون اول مشیل اوباما اور ڈچز آف سسیکس اور شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل بھی شامل ہیں۔

اپنے سوشل میڈیا ہینڈلر پر اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے پریانکا چوپڑا نے کہا کہ کسی کے پس منظر سے کوئی فرق نہیں پڑتا، خواتین میں یہ طاقت ہے کہ وہ خود کو، اپنی کمیونیٹیز اور اپنے اردگرد کی دنیا کو تبدیل کرسکتی ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ورچوئل 2020 @GirlUp Leadership Summitمیں دیگر مقبول خواتین لیڈرز کے ساتھ شامل ہونے کے لیے میرا ساتھ دیجئے۔

(جاری ہے)

ادارے کی ویب سائٹ کے مطابق اس سمٹ میں 2018 کی امن نوبیل انعام یافتہ نادیہ مراد، سی او او فیس بک شیرل سینڈبرگ، شہرت یافتہ برطانوی اداکارہ جمیلہ جمیل بھی شامل ہیں۔

گرل اپ دراصل ایک لیڈر شپ کا آغاز ہے اور تقریباً120 ملکوں کے تین ہزار پانچ سو کلبوں کی 65 ہزار خواتین اس کے ساتھ کام کررہی ہیں۔ امریکا کی تمام ریاستیں بھی اس نیٹ ورک سے منسلک ہیں، اور اس کا مقصد نوجوان خواتین کے اندر صنفی مساوات اور سماجی تبدیلی کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔
وقت اشاعت : 10/07/2020 - 20:45:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :