نامورشاعر وفلمی نغمہ نگار قتیل شفائی کی 19ویں برسی (کل) کومنائی جائیگی

جمعہ 10 جولائی 2020 20:59

نامورشاعر وفلمی نغمہ نگار قتیل شفائی کی 19ویں برسی (کل) کومنائی جائیگی
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2020ء) نامورشاعروفلمی نغمہ نگار قتیل شفائی کی19ویں برسی کل ہفتہ کومنائی جائے گی۔ قتیل شفائی کااصل نام اورنگزیب خان تھا، وہ 24دسمبر1919ئ کو ہری پورہزارہ میںپیداہوئے۔ انہوںنے لڑکپن میں ہی شعری سفرکاآغازکیا اور پھرلاہورمیں مستقل سکونت اختیارکی۔

(جاری ہے)

قتیل شفائی ادب لطیف لاہور اورماہنامہ سنگ میل پشاور کے مدیرکی حیثیت سے بھی فرائض انجام دیتے رہے ، وہ رائٹرز گلڈمغربی پاکستان کے سیکرٹری بھی رہے۔

ان کے شعری مجموعوں میں ہریالی ،گجر،جلترنگ ،گھونگرو ،جھومرقابل ذکرہیں۔ انہوںنے اپنی آپ بیتی بھی تحریر کی۔قتیل شفائی کو 1994ئ میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازاگیا۔ان کے بے شمار فلمی گیت زبان زدعام ہیں۔گیارہ جولائی 2001ئ کو وہ لاہور میں انتقال کرگئے۔
وقت اشاعت : 10/07/2020 - 20:59:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :