اداکاروں کی طرف سے روبی انعم کیلئے صحتیابی کی دعائیں

روبی انعم ہمارا سرمایہ ،ہارٹ اٹیک کا سن کر دکھ ہوا اللہ جلد صحتیاب کرے،فرزانہ تھیہم روبی انعم ساتھی ،فیملی کا حصہ ہیں ،اللہ جلد صحتیاب کرے، جلد ہم سب کیساتھ دکھ سکھ میں شریک ہوں،نسیم وکی

ہفتہ 11 جولائی 2020 12:11

اداکاروں کی طرف سے روبی انعم کیلئے صحتیابی کی دعائیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2020ء) معروف ٹی وی سٹیج اداکارہ و کامیڈین روبی انعم کو ہارٹ اٹیک کا سن کر فنکاروں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی،ٹی وی فلم و سٹیج اداکاروں کی جانب سے اداکارہ روبی انعم کے لیئے جلد صحتیابی کی دعائیں،اداکارہ فرزانہ تھیہم نے کہاکہ روبی انعم ہمارا سرمایہ ہیں ان کو ہارٹ اٹیک کا سن کر بہت دکھ ہوا اللہ انہیں جلد صحتیاب کرے،اداکار و کامیڈین غفار لہری نے کہاکہ روبی انعم ایک بہت اچھی اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھی انسان بھی ہیں اللہ ان کو صحت کاملہ سے نوازے۔

اداکار و کامیڈین نسیم وکی نے کہاکہ روبی انعم ہماری ساتھی اور فنکار فیملی کا حصہ ہیں اللہ انہیں جلد صحتیاب کریں اور وہ دوبارہ ہم سب کے ساتھ دکھ سکھ میں شریک ہوں۔

(جاری ہے)

اداکارہ ندا ملک نے کہاکہ روبی انعم میری فیورٹ اداکارہ ہیں ان کو ہارٹ اٹیک کا سن کر دھچکا لگا اللہ انہیں صحت سے نوازیں۔سینئیر اداکارریاض شوکی نے کہاکہ روبی انعم ایک چلبلی ،ہنسنے مسکرانے اور ہر ایک کے دکھ دردمیں شریک ہونے والی اداکارہ ہیں اللہ ان کو جلد صحت یاب کرکے نئی زندگی کی بشارت دیں۔

اداکار عمران شوکی نے کہاکہ روبی انعم کو ہارٹ اٹیک کا سن کر شاک لگا بہت اچھی کولیگ ہیں ہماری اللہ ان کو ہمیشہ سلامت رکھیں۔گلوکار طارق طافونے کہاکہ روبی انعم جی ہماری آرٹسٹ کمیونٹی کا ایک بڑا حصہ ہیں انشاء اللہ ہم سب کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں وہ بہت جلد صحتیاب ہو کر ہمارے درمیان ہوں گی۔گلوکار شاہد سونونے کہاکہ اداکارہ روبی انعم فلم ،ٹی وی ،تھیٹر کا ایک بڑا نام ہیں جنہوں نے ہر شعبہ میں اپنا نام منوایا اللہ اس سرمائے کو اپنی حفظ و امان میں رکھیں اور ان کو جلد صحتیاب فرمائیں۔

گلوکار اکرم راہی نے کہاکہ روبی انعم جی نے پنجابی زبان کو پرموٹ کیا جس پرہمیں فخر ہے ان کے ہارٹ اٹیک کا سن کر دلی افسوس ہوا ہے اللہ انہیں جلد صحتیاب فرمائیں۔ بیوٹیشن روبی شہزاد نے بھی روبی انعم کی صحتیابی بارے دعائیں کرتے ہوئے کہا کہ اللہ انہیں جلد صحتیاب کریں۔
وقت اشاعت : 11/07/2020 - 12:11:35

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :