ابھیشک بچن میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص

بالی وڈ لیجنڈ امیتابھ بچن کے بعد ان کے صاحبزادے نے بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کر دی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 11 جولائی 2020 23:54

ابھیشک بچن میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص
ممبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 جولائی 2020ء) ابھیشک بچن میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص، بالی وڈ لیجنڈ امیتابھ بچن کے بعد ان کے صاحبزادے نے بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کر دی۔ تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے اداکار ابھیشک بچن نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بتایا ہے کہ ان میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ مہلک وبا کی تشخیص کے بعد وہ بھی ہسپتال منتقل ہو گئے ہیں۔

ابھیشک بچن نے بتایا ہے کہ ان کی طبیعت بہتر ہے لیکن ان میں کرونا کی علامات ضرور ظاہر ہوئی ہیں۔

اس سے قبل امیتابھ بچن نے تصدیق کی تھی کہ ان میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

اس حوالے سے امیتابھ بچن نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

امیتابھ بچن نے بتایا ہے کہ ان کی جانب سے کرونا ٹیسٹ کروایا گیا تھا، جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد انہیں فوری ممبئی کے ایک ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ امیتابھ بچن کی حالت تسلی بخش قرار دی جا رہی ہے۔ جبکہ اداکار نے ایسے تمام افراد سے جو گزشتہ 10 روز کے دوران ان کے قریب رہے، ان سے اپنا کرونا ٹیسٹ کروانے کی درخواست کی ہے۔ جبکہ امیتابھ بچن کے تمام اہل خانہ کے بھی کرونا ٹیسٹ کروائے گئے ہیں، جن کی رپورٹس کا انتظار ہے۔
وقت اشاعت : 11/07/2020 - 23:54:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :