فیروز خان کا اپنی سالگرہ پر مداحوں کیلئے پیغام جاری

اتوار 12 جولائی 2020 09:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2020ء) فیروز خان نے اپنی 30ویں سالگرہ پر مداحوں کے لئے پیغام جاری کردیا۔ انہوںنے انسٹا گرام میں کیک کاٹتے اور خود کو مبارکباد دیتے ہو ئے مداحوں کے لئے جاری پیغام میں لکھا کہ وہ ان کے لیے ہمیشہ دعا کرتے ہیں جو اپنے لئے کرتے ہیںکیونکہ ان کے مداح ان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے مزید لکھا کہ ان کی دٴْعا ہے کہ اللّہ تعالیٰ آپ کی جان و مال، شہرت، اہل خانہ اور آپ کی ہر قیمتی چیز کی حفاظت کریں اورکبھی بھی اللّہ تعالیٰ کی رحمت سے نااٴْمید نہ ہوں اور خوابوں کو پورا کرنے کے لیے کوشش کرتے رہیں ۔

وقت اشاعت : 12/07/2020 - 09:25:07