امیتابھ بچن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت

اتوار 12 جولائی 2020 09:25

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2020ء) بھارتی اداکار امیتابھ بچن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔ انہوں نے ٹویٹر پر جاری ایک پوسٹ میں آگاہ کیا کہ وہ کورونا وائرس کے شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اداکار نے مزید لکھاکہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان کے اہل خانہ اور سٹاف کے بھی ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن کے نتائج کا انتظار ہے۔انہوں نے درخواست کی کہ وہ لوگ جو گزشتہ 10دنوں سے ان کے ساتھ تھے وہ بھی اپنے کورونا ٹیسٹ ضرورکرائیں۔

وقت اشاعت : 12/07/2020 - 09:25:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :