دلائی لامہ کی میوزک البم ’اِنر ورلڈ‘ ریلیز کر دی

اتوار 12 جولائی 2020 11:40

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2020ء) بدھ مت کے ماننے والوں کے روحانی پیشوا دلائی لامہ نے اپنی 85ویں سالگرہ پراولین میوزک البم ریلیز کی ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس البم میں انہوں نے خوشی کے اصل ماخذ کے بارے میں پیغام دیتے ہوئے کہا کہ میری زندگی کا واحد مقصد ممکنہ حد تک زیادہ سے زیادہ خدمت کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے اس میوزک البم کے ذریعے مزید بہت زیادہ لوگوں تک یہ پیغام پہنچ سکتا ہے کہخوشی کا اصل منبع گرم جوشی اور دوسروں کے لیے فکرمندی ہے۔

واضع رہے کہ دلائی لامہ جن کا پیدائشی نام لاہمو دندروف ہے کو تینزن گیاستو کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کومیوزک البم کی تیاری میں پانچ برس لگے اور اس میں 11 ٹریکس ہیں جن میں تعلیمات اور منتروں کو میوزک کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 12/07/2020 - 11:40:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :