خواتین کو طاقتور بننے کیلئے تعلیم کو اپنا ہتھیار بنانا ہوگا ‘ حمیرا ارشد

ہر شعبے میں با صلاحیت خواتین موجود ہیںلیکن انہیں تسلیم کرنے نہیں کیا جاتا‘ انٹر ویو

پیر 13 جولائی 2020 11:52

خواتین کو طاقتور بننے کیلئے تعلیم کو اپنا ہتھیار بنانا ہوگا ‘ حمیرا ارشد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2020ء) نامور گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ اسلام نے عورت کو جو مقام اور مرتبہ دیا ہے بد قسمتی سے آج کے معاشرے میں اسے وہ حاصل نہیں ،خواتین ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہے لیکن انہیں تسلیم کرنے اور تعریف کرنے کی بجائے ہچکچاہٹ سے کام لیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ نبی کریم حضرت محمد ﷺ نے آج سے چودہ سو سال پہلے عورت کے حقوق اور مقام و مرتبے کا تعین کر دیا تھا ۔

صرف دیہی علاقوں میں ہی نہیں بلکہ لاہور جیسے بڑے بڑے شہروں میں بھی خواتین کو نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے بلکہ ان کے حقوق غصب کرنے کے ساتھ انہیں ان کے حق سے بھی محروم رکھا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین نے اگر طاقتور بننا ہے تو انہیں تعلیم کو اپنا ہتھیار بنانا ہوگا اور اس کے ذریعے ہی اپنا حق لیا جا سکتا ہے ۔
وقت اشاعت : 13/07/2020 - 11:52:21

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :