والدین کی خواہش تھی کہ میں ڈاکٹر بنوں، اداکارہ رمشا خان

پیر 13 جولائی 2020 11:53

والدین کی خواہش تھی کہ میں ڈاکٹر بنوں، اداکارہ رمشا خان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2020ء) پاکستانی ڈراموں کی اداکارہ رمشا خان نے کہا ہے کہ ان کے والدین چاہتے تھے کہ میں ڈاکٹر بنوں لیکن میں نے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی، بزنس بھی پڑھا اور شوبز میں آگئی۔اپنے ایک انٹرویومیں رمشا خان نے بتایا کہ میری والدہ تعلیم کے معاملے میں خاصی سخت تھیں لیکن ان کے مقابلے میں والد نے کبھی ہم بہن بھائیوں پر روک ٹوک نہیں لگائی۔

(جاری ہے)

رمشا خان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے کیریئر کا آغاز کمرشلز سے کیا تھا۔ اس کے بعد ایک ٹیلی فلم میں کام کیا جبکہ میرا پہلا ڈرامہ ’میری سہیلی میری بھابھی‘ تھا۔ اس کے بعد مجھے مزید ڈراموں کی آفرز ہونے لگیں۔اداکارہ نے بتایا کہ کامیڈی اور منفی کرداروں میں ان کو کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ میں مثبت کرداروں پر زیادہ توجہ دیتی ہوں لیکن اگر کوئی جاندار کردار ادا کرنے کی آفر ہوئی اور سکرپٹ اچھا ہوا تو میں اس پر غور کر سکتی ہوں۔
وقت اشاعت : 13/07/2020 - 11:53:55

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :