کوئی فنکار مکمل نہیں ہوتا ،ایک کردار سے نکل کر دوسرا کردار نبھانا بہت مشکل ہوتا ہے‘ قوی خان

پیر 13 جولائی 2020 21:14

کوئی فنکار مکمل نہیں ہوتا ،ایک کردار سے نکل کر دوسرا کردار نبھانا بہت مشکل ہوتا ہے‘ قوی خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2020ء) سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ کوئی فنکار مکمل نہیں ہوتا ،ایک کردار سے نکل کر دوسرا کردار نبھانا بہت مشکل ہوتا ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں نے بے شمار ڈرامہ سیریلزمیں کام کیا اور میرے پرستاروںنے میری بھرپور پذیرائی بھی کی۔ہر کردار کو چیلنج سمجھ کر قبول کرتا ہوں اور خدا کاشکر ہے کہ میرا کردار عوامی حلقوں میں پسند کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

قوی خان نے کہا کہ کوئی اداکار مکمل نہیں ہوتا کیونکہ فن سمند کی طرح لا محدود ہے جس کی کوئی حد نہیں ہوتی ،ہر روز سیکھنے کے لئے آپ کو کچھ نہ کچھ ضرور ملتا ہے اور میں اپنی زندگی کا کوئی دن ضائع نہیں کرتا اور ہرروز کسی نہ کسی سے کچھ نہ کچھ ضرور سیکھتا ہوں چاہے وہ عمر میں میرے سے چھوٹا ہو یا بڑا۔ انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ قوی خان بننے میں مجھے وقت لگا ،صرف سچ بولتا ہوں اور خلوص سے ہر ایک کے لئے جہاں تک بھی ممکن ہو سکے مدد کرنے کی کوشش کرتا ہوں ،کسی کی کامیابیوں سے کبھی حسد نہیں کی اور شاید یہی وجہ ہے کہ خدا کی ذات مجھے بھی کامیابیوں سے نواز رہی ہے۔
وقت اشاعت : 13/07/2020 - 21:14:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :