بلاوجہ فلم کی شہرت کے لئے آئٹم نمبر بنانے کے خلاف ہوں،شہروز سبزواری

پیر 13 جولائی 2020 21:14

بلاوجہ فلم کی شہرت کے لئے آئٹم نمبر بنانے کے خلاف ہوں،شہروز سبزواری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2020ء) اداکار شہروز سبزواری نے کہاکہ کسی فلم کی شہرت کے لیے بلا وجہ آئٹم نمبر بنانے کے خلاف ہوں۔

(جاری ہے)

انہوںنے ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ آئٹم نمبر فلم کی کہانی میں ضروری ہو تب ہی ہونا چاہیے، بلاوجہ فلم کو بیچنے کے لیے نہیں ہونا چاہیے،انہوں نے کہاکہ آج کل اکثر ہر فلم کی سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے اس میں آئٹم نمبر ڈال دیا جاتا ہے جو سراسر غلط ہے اور وہ اس کام کے سخت خلاف ہیں۔

وقت اشاعت : 13/07/2020 - 21:14:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :