اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کے درمیان دوریاں پیدا ہوگئیں

عاصم اور میں صرف دوست ہیں، ہم دونوں ایک ساتھ نہیں ہیں اور نہ ہی ہمارے درمیان کوئی تعلقات ہیں: اداکارہ نے ویڈو پیغام جاری کر کے تعلقات سے متعلق خاموشی توڑ دی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 13 جولائی 2020 18:54

اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کے درمیان دوریاں پیدا ہوگئیں
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13جولائی 2020ء) : داکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کے درمیان دوریاں پیدا ہوگئی ہیں۔ گزشتہ سال سے گلوکار عاصم اظہر اور ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر ایک ساتھ نظر آرہے تھے جس کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات اور قربتوں سے متعلق باتیں کی جارہی تھیں۔ گلوکار عاصم اظہر نے کئی انٹرویوز میں اداکارہ ہانیہ عامر کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے کہ وہ انہیں پسند کرتے ہیں۔

عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ کے چاہنے والوں کو اب بس ان کی شادی کا ہی انتظار تھا لیکن حال ہی میں ہانیہ عامر نے لائیو سیشن کے دوران عاصم اظہر کے ساتھ تعلقات سے متعلق خاموشی توڑ دی۔ ہانیہ عامر گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ انسٹاگرام پر لائیو آئی تھیں جس دوران آئمہ نے عاصم اور ہانیہ کے تعلقات سے متعلق سوال کیا۔

(جاری ہے)

سوال کے جواب میں ہانیہ عامر نے انکشاف کیا کہ عاصم اور میں صرف دوست ہیں، ہم دونوں ایک ساتھ نہیں ہیں، ہم ایک دوسرے کو ڈیٹ نہیں کر رہے اور نہ ہی ہمارے درمیان کوئی تعلقات ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ عاصم اظہر اور میں بہت اچھے دوست ہیں اور حال ہی میں، میں اس کے گانے کی ویڈیو میں بھی آئی ہوں، ہم دونوں ایک دوسرے کے لیے حاضر ہیں ۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوگئی اور ٹوئٹر پر ہانیہ عامر اور عاصم اظہر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ خیال رہے کہ ہانیہ عامر اور عاصم متعدد برانڈز کے فوٹو شوٹ میں ایک ساتھ نظر آئے ہیں جب کہ دونوں نے فیشن شو میں ایک ساتھ ریمپ واک بھی کی تھی۔ ہانیہ عامر حال ہی میں عاصم اظہر کے گانے 'تم تم' کی ویڈیو میں بھی آئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے بریک اپ کے حوالے سے میمز بھی وائرل ہو رہی ہیں۔
وقت اشاعت : 13/07/2020 - 18:54:26

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :