ایک مضبوط عورت کی کہی بات کی آج بھی جانچ پڑتال کی جاتی ہے‘اداکارہ اشناشاہ

منگل 14 جولائی 2020 11:56

ایک مضبوط عورت کی کہی بات کی آج بھی جانچ پڑتال کی جاتی ہے‘اداکارہ اشناشاہ
کھڈیاں خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2020ء) اشنا شاہ آج کل پاکستان میڈیاکی مقبول ترین اداکارہ ہیں جنہیں دنیا بھر میں ہورہے واقعات پر اپنی آوازبلندکرنے کے حوالے سے جانا جاتا ہے وہ کبھی بھی ڈر کر اپنے قدم پیچھے نہیں ہٹاتیں ایسا کہنا تھا معروف اداکارہ کاعفت عمرکے شومیں۔وہ عفت عمر کے شومیں سوشل میڈیا کے ستارے کی حیثیت سے مدعوتھیں اور ذہنی صحت سے متعلق گفتگوکررہی تھیں۔

کچھ ٹویٹس اور بیانات کی غلط تشریح سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے اشنا شاہ نے اس بات پر زوردیا کہ یہ نہیں دیکھا گیا کہ معاملہ کتنا اہم ہے بلکہ ان کے الفاظ کو ہمیشہ غلط سمجھاجاتاہے اور انہیں ہیڈ لائنز بنا کر پیش کیا جاتاہے۔’’بلا‘‘ میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ نے اس بات کی وضاحت کی کہ’’میں ایک انسان ہوں اور مجھے بھی اس بات کا حق ہے کہ میں اپنے ساتھ ہوئے واقعات کا بغیر کسی بددیانتی کے اظہار کرسکوں کو کہ سیاق و سباق سے ہٹ کر ہو۔

(جاری ہے)

اس میں کوئی شک نہیں کہ انہوں نے ’’لشکارہ‘‘ میں اپنی جانب سے سوفیصد کوشش کی اور اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ اشنا نے’’بلا‘‘ میں اپنی غیر معمولی اداکاری کی صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے وہ آج بھی انٹرنیٹ پر لڑکیوں کی ہراسانی یا کسی بھی جانور کے حقوق کی وکالت کرنے کا م معاملہ یا اس کے علاوہ دنیا کا کوئی اور موضوع ہو وہ ہمیشہ اپنے آپ کو ان سب چیزوں میں سرفہرست رکھتی ہیں جیسا کہ عفت عمر نے خود اشنا کیاداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اشنامیں فن اداکاری عطیہ خداوندی ہے’’ الف اللہ اور انسان‘‘کی اداکارہ نے اس بات کی جانب اشارہ کیاکہ وہ ان ساب کے ساتھ ایک اچھی فنکارہ اور بہت اچھی انسان ہیں۔

پاکستان میں بحیثیت مقبول فنکار ہ اشناشاہ ذہنی صحت(مینٹل ہیلتھ) کے تصور کو ترجیح دیتی ہیں عفت عمر کے ساتھ شومیں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے اپنے موقف کو واضح کرتے ہوئے بتایاکہ میڈیا انڈسٹری میں کس طرح ایک مضبوط عورت اور نسائی ماہر ہونے کے باوجود ان کی کہی گئی ہر بات کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے حالانکہ یہ نہیں دیکھا جاتا کہ مقصد یاارادہ نیک ہے ملک میں خواتین کی خود مختاری کا مدعا ہویاخواتین گلوکارہ کی تعریف کا معاملہ ہو تاریخی پروگراموں کے بارے میں دلچسپی یا پھر جانوروں کی خاطر ایک بہتر دنیا بنانے کا ارادہ ہا پھر خواتین کی ہراسانی کا معاملہ اشنا درحقیقت ہر قسم کی غنڈہ گردی کے خلاف ایک وکیل کی حیثیت سے اپنے آپ کو پیش کرتی ہیں عفت عمر کے اس پروگرام میں اشنا نے ہراس وقار کوترک کیاہے جو کہ کسی مشہور شخصیت کو برقرار رکھنا چاہیئے اشنا نے ساتھ ہی ہراس بات اور ٹوئٹ کی وضاحت کی ہے جو کہ پورری دنیا کو مبالغہ آرائی یا غلط فہمی سے پریشان کیئے ہوئے تھا میں نے ان تمام بھڑکتے ہوئے سوالات کے جواب دئیے جنہوں نے سینکڑوں شہ سرخیوں کو جنم دیا پیزاسے لے کر گلوکاری تک ان تمام باتوں کا احاطہ کیا اور ان سب تنازعات کا جواب دے دیا عفت عمر کے اس شومیں ان تمام موضوعات کاتذکرہ کیا گیا جو اشنا سے متعلق تھیں جس میں انہوں نے اپنے آپ کو کسی حدتک بھی محدود نہیں رکھا بلکہ سچ اور مستند حقیقت سے آگاہ کیا جوکہ اس وقت اورعمرمیں بہت کم ہی کی جاتی ہیں۔

وقت اشاعت : 14/07/2020 - 11:56:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :