ٹک ٹاک کو مثبت سرگرمیوں کے لیئے استعمال کیا جائے تو یہ نئے اداکاروں کے لیئے بہت اچھا پلیٹ فارم ہے‘حراخان

ٹک ٹاک کو بند کرنے سے بہتر ہے کہ جو لوگ ٹک ٹاک پرولگریٹی پھیلا رہے ہیں ان کو بین کردیاجائے

منگل 14 جولائی 2020 12:08

ٹک ٹاک کو مثبت سرگرمیوں کے لیئے استعمال کیا جائے تو یہ نئے اداکاروں کے لیئے بہت اچھا پلیٹ فارم ہے‘حراخان
کھڈیاں خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2020ء) ٹک ٹاک کو مثبت سرگرمیوں کے لیئے استعمال کیا جائے تو یہ نئے اداکاروں کے لیئے بہترین پلیٹ فارم ہے۔ان خیالات کا اظہارمعروف ماڈل،اینکر اور نامور ٹک ٹاکر حرا خان نے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ایک سوال کے جواب میں حراخان نے بتایاکہ اس وقت بہت ساری غیر معروف لڑکوں اور لڑکیوں نے گند مچایا ہوا ہے حکومت اور پی ٹی اے کو اس طرف توجہ دینی چاہیئے ۔

حرا خان نے کہاکہ ٹک ٹاک کو بندکرنا دانشمندانہ فیصلہ نہ ہوگا بلکہ اس کو بند کرنے کی بجائے بہتر ہے کہ جولوگ ٹک ٹاک پر ولگریٹی پھیلا رہے ہیں ان کو ہمیشہ کے لیئے بین کردیا جائے تاکہ وہ دوبارہ کسی بھی نئے آئی ڈی سے ٹک ٹاک پر نہ آسکیں۔حراخان نے کہاکہ ایک دو ٹک ٹاکر لڑکیوں کے ساتھ جو حالیہ واقعات ہوئے ہیں ان پر دکھ ہے جن لڑکوں نے ایسی حرکت کی ہے انہیں بھی چاہیئے کہ وہ پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں کیونکہ ان کے ان اقدامات سے ایک تو ان لڑکیوں کی بدنامی ہوئی دوسرا پاکستان کا امیج بھی خراب ہوتا ہے ان لڑکوں کو چاہیئے کہ وہ سب ٹک ٹاکرز کو اپنی فیملی سمجھیں اور اگر کسی کو مشکل پیش آتی ہے تو بجائے اسے بدنام کرنے کے اس کی مدد کریں۔

(جاری ہے)

۔حرا خان نے کہاکہ ٹک ٹاک نے پاکستان کے اس ٹیلنٹ کو اجاگر کیا ہے جو اس سے قبل کسی نے نہیں دیکھا تھا ٹک ٹاک پر اس وقت ملک کے کونے کونے سے اچھے اداکار سامنے آرہے ہیں جو اپنے ٹیلنٹ کی بناء پر ملینز لائکس او رفالورز بنا رہے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے ان کے ٹیلنٹ کو دیکھتے ہوئے انہیں ٹی وی ڈراموں اور دیگر پروڈکشنز میں کام دینا چاہیئے تاکہ ان کا ٹیلنٹ مذید نکھر کر سامنے آئے۔

حراخان نے مذید بتایاکہ وہ خود بھی اس وقت ٹک ٹاک پر میلینز فالوورز اور لائکس کے ساتھ صاف ستھری اور ٹیلنٹ سے بھر بھرپور ویڈیوز اپلوڈ کررہی ہیں جنہیں بے حد پسندکیا جارہاہے اس کے ساتھ ساتھ وہ ٹی وی چینلز کے مارننگ شوزمیں بطور ہوسٹ کام کررہی ہیں اور مختلف میوزک ویڈیوزمیں بھی ماڈلنگ کررہی ہیں۔
وقت اشاعت : 14/07/2020 - 12:08:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :