لاہور،کسی ایسے کردارکی تلاش میں ہوں جو فن کی دنیا میں میری منفرد شناخت کا سبب بنے ،ناہیدہ شمیم

منگل 14 جولائی 2020 20:35

مانگا منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2020ء) کسی ایسے کردارکی تلاش میں ہوں جو فن کی دنیا میں میری منفردشناخت کا سبب بنے ۔ان خیالات کااظہارفلم ٹی وی اور اسٹیج کی خوبرو اداکار ہ ناہیدہ شمیم نے ایک ملاقات میں کیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا میں نے ابتک جن ٹی وی ڈراموں میں کام کیا ان میں’’ بھروسہ پیار کا‘‘،’’سوتیلی ماں‘‘،’’میرادل میرادشمن‘‘،’’دلربا‘‘،’’دیوارشب رسوائی‘‘،’’سورج چندہ‘‘،’’شاہ رخ کی سالیاں‘‘اور’’میرے پاس تم ہو‘‘ وغیرہ شامل ہیں۔

ناہیدہ شمیم نے کہاکہ ہمارے معاشرے میں فنکاروں کی وہ پزیرائی نہیں کی جاتی جو ان کا حق بنتاہے۔ انہوںنے کہاہمارے سینئر ہمارے لیئے کسی اکیڈمی سے کم نہیں۔ناہیدہ شمیم نے کہا کہ میں محنت پریقین رکھتی ہوں شارٹ کٹ اورسفارش کی قائل نہیں ہوں کیونکہ جومقام محنت اورلگن سے حاصل کیاجائے وہ دیرپا رہتاہے۔

(جاری ہے)

فلم کے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کوئی منفرد اور یادگار کرداراداکرنا چاہتی ہوں۔میری پہلی فلم ’’بریکنگ نیوز‘‘ مکمل ہو چکی ہے انشااللہ جلد سیٹ کی زینت بننے والی ھے۔ناھیدہ شمیم نے مذید کہاکہ انشااللہ فلم’’بریکنگ نیوز‘‘ میں میراکردار میرے پرستاروں کو یقینا ضرور پسند آئیگا اور انہیں مدتوں یاد رہے گا۔

وقت اشاعت : 14/07/2020 - 20:35:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :