مشکلات سے ڈرتی نہیں بلکہ لڑتی ہوں : مہوش حیات

منگل 14 جولائی 2020 20:47

مشکلات سے ڈرتی نہیں بلکہ لڑتی ہوں : مہوش حیات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2020ء) اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ وہ مشکلات سے ڈرتی نہیں بلکہ لڑتی ہیں۔انہوں نے انسٹا گر ام میں جاری ایک پوسٹ میں لکھاکہ وہ بھوتوں سے خوف زدہ ہونے کی بجائے ان کے نام یاد رکھنے کی قائل ہیں اور انہیں خطروں سے کھیلنا اچھا لگتا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں لاک ڈائون کے دوران خود کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا ہے جس سے ہم سب نے اپنی شخصیت کے نئے پہلوئوں سے شناسائی حاصل کی ہے۔ اداکارہ نئی فلم ’’لندن نہیں جائوں گا‘‘ میں ہمایوں سعید کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔

وقت اشاعت : 14/07/2020 - 20:47:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :