eنوید رانا کے نئے گیت میں نامور ماڈل جلوہ گر ہوں گی

جمعرات 16 جولائی 2020 20:02

O لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2020ء) آل پاکستان گولڈ میڈلسٹ گلوکار نوید رانا کا نیا شاہکار گیت’’جانیا‘‘ کے لئے ماڈل سے بات جاری ملک کی معروف ماڈل گانے میں جلوہ گر ہونگی۔

(جاری ہے)

نوید رانا نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ کہ گانے میں ماڈل فرقان،علی کے ساتھ فیمیل ماڈل کے لئے ملک کی ٹاپ ماڈل سے بات جاری ہے۔سننے والوں کو میرا یہ گیت کسی بھی طرح سے کم نہیں لگے گا کیونکہ رضا نادر نے اس کی خوبصور ت شاعری،کمپوزیشن اور میوزک ترتیب دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک دو روز تک فیمیل ماڈل سے گانے کی شوٹنگ کے حوالے سے معاملات طے پا جائیں گے جس کے بعد گانے کی ویڈیو پر کام شروع کر دیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 16/07/2020 - 20:02:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :