sانڈسٹری کی ترقی کیلئے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے،صومیہ

جمعرات 16 جولائی 2020 20:02

د لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2020ء) گلوکارہ صومیہ خان نے کہا ہے کہ جب تک پاکستان فلم انڈسٹری مکمل طور پر اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں ہو گی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اس وقت تک گلوکاری کا شعبہ بھی مشکلات کا شکار ہے لیکن میں مایوس نہیں آنے والے وقت میں فلموں اور گلوکاری کے شعبے کو خوشحال دیکھ رہی ہوں۔ جب تک فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال نہیں ہوتی گلوکاری کا شعبہ بھی مشکلات کا شکار رہے گا میں نے انتہائی کم عرصے میں ملک کا نام بھی روشن کیا ہے مجھے کئی فلموں میں گلوکاری کی پیش کش ہو رہی ہے اس بات میں کوئی شک نہیں کہ گلوکاری کے شعبے کو مضبوط کرنے کیلئے پاکستانی فلم انڈسٹری کو مضبوط کرنا ہو گا۔

وقت اشاعت : 16/07/2020 - 20:02:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :