gلاہور میں اداکاری کرنے کا ارادہ نہیں، نیلم منیر خان

جمعرات 16 جولائی 2020 20:02

7 لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2020ء) اداکارہ نیلم منیر خان نے کہا کہ لاہور آکر کام کرنے کا فی الوقت کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی میں نے کسی سے معاہدہ کیا ہے، ایسی خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ فی الوقت لاہور میں کسی بھی اداکار کے ساتھ فلمی پراجیکٹ میں کام نہیں کررہی۔ انہوں نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ وہ کسی ڈائریکٹر یا پروڈیوسر کے ساتھ لاہور میں بننے والی فلم میں کام کرنے کا معاہدہ کر چکی ہیں جس میں ان کے مد مقابل معمر رانا یا شان کو کاسٹ کیا جا رہا ہے۔ نیلم منیر نے کہا کہ میں لاہور میں کام کرنے کی خواہشمند نہیں۔

وقت اشاعت : 16/07/2020 - 20:02:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :