ایکشن اور سنسنی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم نان اسٹاپ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا ،فلم میں معروف اداکار لیام نیسن اور اداکارہ جولین مور نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ، رپورٹ ،فلم 28فروری 2014ء کو سینما گھروں کی زینت بنا دی جائے گی

اتوار 20 اکتوبر 2013 13:42

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اکتوبر۔2013ء) ایکشن اور سنسنی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم نان اسٹاپ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم میں معروف اداکار لیام نیسن اور اداکارہ جولین مور نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس کی کہانی نیو یارک سے لندن جانے والی ایک فلائٹ کے گرد گھومتی ہے جسے ہائی جیک کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

40 ہزار فٹ کی بلندی پر محو پرواز جہاز میں دہشت گردوں اور امریکی ائیر مارشل کے درمیان جنگ کا احاطہ کرتی یہ فلم 28فروری 2014ء کو سینما گھروں کی زینت بنا دی جائے گی۔

وقت اشاعت : 20/10/2013 - 13:42:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :