ماہرہ خان بہت عاجزی پسند شخصیت کی حامل اداکارہ ہیں، حرامانی

جمعہ 17 جولائی 2020 11:19

ماہرہ خان بہت عاجزی پسند شخصیت کی حامل اداکارہ ہیں، حرامانی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2020ء) اداکارہ حرامانی نے کہا کہ ماہرہ خان بہت عاجزی پسند شخصیت کی حامل اداکارہ ہیں، اسی لیے لوگ ان کی عزت کرتے ہیں۔ انہوںنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ماہرہ خان عاجزی پسند بنتی نہیں ہیں وہ اصل میں بہت عاجزی پسند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا لوگوں کے ساتھ رویہ دوسروں کو ان کی عزت کرنے پر مجبور کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں شوہر مانی کا ماہرہ خان کے ساتھ کام کے تجربے بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم’’سپر سٹار‘‘ میں مانی کا مختصر سا کردار تھا اور وہ سیٹ پر کافی دیر سے اپنا منظر عکس بند کرانے کے لیے انتظار کر رہا تھا جس پر ماہرہ خان نے کہا کہ مانی کا رول پہلے عکس بند کرا لیں وہ کافی دیر سے انتطار کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثمینہ پیر زادہ کو انٹرویو دینے کے بعد بہت سے لوگوں نے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا لیکن ماہرہ خان نے انہیں اس حوالے سے ایک لمبا وائس نوٹ شیئر کیا جس کے بعد سے اب انہیں فرق نہیں پڑتا کہ لوگ کیا کہتے ہیں۔
وقت اشاعت : 17/07/2020 - 11:19:17

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :