لوگ حیرت زد ہوں گے میں اپنی ناکامیوں سے زیادہ کامیابیوں سے ڈرتا ہوں ‘شہود علوی

جب آپ کا کوئی کردار مقبول ہو جاتا ہے تو دیکھنے والے نئے پراجیکٹ میں زیادہ بہتر کام کی توقع رکھتے ہیں

جمعہ 17 جولائی 2020 11:54

لوگ حیرت زد ہوں گے میں اپنی ناکامیوں سے زیادہ کامیابیوں سے ڈرتا ہوں ‘شہود علوی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2020ء)سینئر اداکار شعود علوی نے کہا کہ لوگ میری اس بات پر حیرت زد ہوں گے کہ میں اپنی ناکامیوں سے زیادہ کامیابیوں سے ڈرتا ہوں ، اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ جب کسی پراجیکٹ میں آپ کا کردار مقبول ہو جاتا ہے تو دیکھنے والے نئے پراجیکٹ میں آپ سے زیادہ بہتر کام کی توقع رکھتے ہیں اور یہ کسی چیلنج سے کم نہیںہوتا۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شعود علوی نے کہا کہ میرے نزدیک کامیابیاں حاصل کرنا کوئی مشکل نہیں اصل کام یہ ہے کہ ان کامیابیوں کا تسلسل بر قراررہے اور خدا کی ذات کا شکر ہے کہ مجھے اب تک کامیابیاں ہی کامیابیاں ملی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہماری ڈرامہ انڈسٹری میں ایسے بہت سے فنکار ہیں جنہوں نے کئی دہائیوں سے اپنی کامیابیوں کا تسلسل بر قراررکھا ہوا ہے اور وہ ہر کردار میں انتہائی خوبصورت انداز میں سامنے آتے ہیں ۔
وقت اشاعت : 17/07/2020 - 11:54:20

Rlated Stars :